ابنا: اس سےقبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کےخلاف قرارداد منظور کرانےمیں مغربی ممالک اور قطر کی ناکامی کےبعد سعودی عرب اور قطر نے امریکہ اور بعض مغربی ممالک کےاشارے پر شام کےحقائق اور بشار اسد کےاصلاحی اقدامات کونظرانداز کرتےہوئے اس بار جنرل اسمبلی میں شام کےخلاف قرارداد پاس کرانےکی کوشش کی ۔ اس قرارداد میں شام پرعائد کیاجانے والا اہم الزام حکومت شام کی جانب سےانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور ہونےوالی قرارداد میں شام کےصدربشاراسد سےمطالبہ کیاگیاہے کہ وہ اس ملک میں جاری جھڑپوں کاسلسلہ ختم کریں ۔اس قرارداد کے حق میں ایک سوسینتیس ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں بارہ ووٹ ڈالے گئے اور سترہ ملکوں کےنمائندوں نےووٹنگ میں حصہ نہيں لیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قطراورسعودی عرب کی تجویز ایسےعالم میں منظور کی گئی ہے کہ جب شام کےصدر کاایک اصلی پروگرام چبھیس فروری دوہزاربارہ کواس ملک میں آئین کےبارےمیں ریفرینڈم کرانے کےاعلان کونظرانداز کردیاگیاہے۔ملک کےنئےآئین کےمطابق شامی حکومت کی حامی اور مخالف تمام پارٹیوں کےلئے انتخابات میں حصہ لینے کاراستہ کھول دیاگیاہے اوراس طرح شام میں یک قطبی نظام کاخاتمہ ہوجائےگا اور کوئی بھی شخص صرف سات برسوں تک ہی صدارتی منصب پرفائز رہ سکےگا۔دوسری بات یہ ہےکہ قرارداد کوتیارکرنےوالوں نےبھی جس نکتےپرتوجہ نہيں دی وہ یہ ہے کہ مارچ دوہزارگیارہ سے بعض مغربی اورعرب ممالک کی جانب سے دہشتگردگروہوں کی حمایت نے شام میں بدامنی پھیلارکھی ہے اورسچ تویہ ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سابقہ قرارداد میں اس حقیقت کونظراندازکئےجانےکی بنا پر ہی چین اور روس نے اسےویٹوکردیاتھا۔اقوام متحدہ میں شام کےنمائندے بشارجعفری نے اس سلسلےمیں اقوام متحدہ کےبعض رکن ملکوں کی جانب سے شام میں دہشتگردوں کواسلحہ فراہم کئےجانےکی طرف اشارہ کرتےہوئےکہاکہ افسوس کہ اس قرارداد کےمتن میں حکومت مخالف دہشتگردوں کی تشددآمیزکاروائیوں کی جانب کوئی اشارہ نہيں کیاگیاہے جس سےاس قرارداد کوتیارکرنےوالوں کی نیت،پوری طرح آشکار ہوجاتی ہے۔اس سلسلےمیں اقوام متحدہ ميں اسلامی جمہوریہ ایران کےنمائندےمحمدخزاعی نے کہاکہ شام میں مسلح گروہوں کےاقدامات کی جانب سےبےتوجہی کی بنا پر اس ملک میں تشدد اور دہشتگردی کاسلسلہ جاری رہےگااور اس قرارداد کی منظوری سےشام میں قیام امن وثبات میں کوئي مدد نہیں ملےگی۔علاقائی لحاظ سے بھی اس قرارداد کی منظوری، مشرق وسطی میں عدم استحکام کاسبب بنےگی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ميں اسلامی جمہوریہ ایران کےنمائندے کےبقول شام میں عدم استحکام کاسلسلہ جاری رہنےکی صورت میں مشرق وسطی میں بھی عدم استحکام پیداہوگا۔......... /169
16 فروری 2012 - 20:30
News ID: 297130
شام کےخلاف سعودی عرب ، قطر اور اس کےمغربی حامیوں کی مجوزہ قرارداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کرلی گئی ہے۔